ہاکی اولمپئنز کی پاکستان ہاکی کے لیجنڈ اولمپئن کھلاڑی مطیع اللہ خان کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 12 اگست 2022 16:48

ہاکی اولمپئنز کی پاکستان ہاکی کے لیجنڈ اولمپئن کھلاڑی مطیع اللہ خان کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) ہاکی اولمپئنز رائو سلیم ناظم، منظورالحسن سنیئر، رشیدالحسن ، خالد بشیر اور اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویر احمد نے پاکستان ہاکی کے لیجنڈ اولمپئن کھلاڑی مطیع اللہ خان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں کہا کہ مرحوم کی ہاکی کے کھیل کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا ۔ مرحوم مطیع اللہ خان ہاکی کے نامور کھلاڑی سمیع اللہ خان اور کلیم اللہ خان کے چچا تھے۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 16:48:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :