پی ٹی آئی جلسے کے باعث پنجاب سوئمنگ چمپئن شپ ملتوی کر دی گئی

جشن آزادی ایج چمپئنشپ 12 اگست کو شیڈول تھی جو اب اتوار کو ہوگی

جمعہ 12 اگست 2022 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) تحریک انصاف کے لاہور جلسے کیلئے سوئمنگ مقابلے ملتوی کردئیے گئے۔ لاہور میں جشن آزادی پنجاب ایج سوئمنگ چمپئن شپ شیڈول تھی جسے اب تحریک انصاف کے جلسے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوئمنگ چمپئنشپ میں حصہ لینے والے ممبران کو میسج کرکے سوئمنگ کمپلیکس آنے سے منع کیا گیا ہے اور کچھ ہی گھنٹوں میں ممبران کو مطلع کیا گیا کہ 12 اگست کو شیڈول جشن آزادی ایج چمپئن شپ ملتوی کردی گئی۔ ایج گروپ سوئمنگ چمپئنشپ اب اتوار کو منعقد کروائی جائے گی۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 22:44:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :