سمونا ہالیپ اور بیٹرز مایا نے کینیڈا ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

اتوار 14 اگست 2022 21:00

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2022ء) سمونا ہالیپ اور بیٹرز مایا نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے کینیڈا ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ویمنز ٹینس ایونٹ ٹورنٹو میں جاری ہے، سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں رومانیہ کی سمونا ہالیپ نے امریکا کی جیسیکا پیگولا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2 ، 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں برازیل کی بیٹرز مایا نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلشکووا کے خلاف 4-6 اور 6-7 سے کامیابی حاص کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 14/08/2022 - 21:00:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :