ہسپانوی ٹینس کھلاڑی پابلو کیرینو بسٹانے کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 15 اگست 2022 11:20

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) سپین کے ٹینس کھلاڑی پابلو کیرینو بسٹانے کینیڈین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے اے ٹی پی ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پولینڈ کے ہیوبرٹ ہرکاز کو شکست دے کر کیریئر کا ساتواں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

کینیڈین اوپن ٹینس کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سپین کے پابلو کیرینو بسٹا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پولینڈ کے حریف کھلاڑی ہیوبرٹ ہرکاز کو 6-3، 3-6 اور 3-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 31 سالہ ہسپانوی کھلاڑی نے سیمی فائنل میں برطانیہ کے ڈین ایونز کو شکست دی تھی۔ \932
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 11:20:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :