مجھے بھی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دلوائی جائے، سلمان بٹ

بدھ 12 نومبر 2014 23:03

مجھے بھی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دلوائی جائے، سلمان بٹ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12نومبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہاہے کہ مجھے بھی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے،اس بات پر کوئی افسوس نہیں کہ محمد عامر ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح رہے ہیں، ممکن ہے کہ بورڈ نے یہ سوچا ہو کہ اس معاملے کا آغاز محمد عامر سے کیا جائے اور پھر دوسرے کرکٹروں کی بات کی جائے ۔سلمان بٹ نے غیرملکی میڈیاکو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان کے معاملے پر بھی توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

سلمان بٹ نے کہا کہ وہ اپنی بحالی کے پروگرام کے تین مراحل مکمل کر چکے ہیں اور اب صرف آخری مرحلہ باقی ہے جس میں صرف پانچ منٹ درکار ہیں۔سلمان بٹ نے کہا کہ ان پر پابندی آئندہ سال ختم ہو رہی ہے لیکن اگر پاکستان کرکٹ بورڈ چاہے اور محمد عامر کی طرح ان کا معاملہ بھی آئی سی سی کے سامنے رکھے تو وہ بھی اسی سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔سلمان بٹ نے کہا کہ چار سال کے دوران اپنی فٹنس پر غیرمعمولی توجہ دی ہے، کلب کرکٹ کھیلی ہے اور جمنازیم میں وقت گزارا ہے اور آج وہ پہلے سے زیادہ فٹ ہیں۔وہ چاہتے ہیں کہ دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آکر ایسی اچھی پرفارمنس دے دیں جس سے ماضی کی کوتاہی کا ازالہ ہو سکے۔

وقت اشاعت : 12/11/2014 - 23:03:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :