راولپنڈی بلائنڈز نے جشن آزادی کرکٹ میچ جیت لیا

جمعہ 19 اگست 2022 17:12

راولپنڈی بلائنڈز نے جشن آزادی کرکٹ میچ  جیت لیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2022ء) نابیناؤں کا جشن آزادی کرکٹ میچ راولپنڈی بلائنڈز نے جیت لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی منانے کے سلسلہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ملتان بلائنڈز اور راولپنڈی بلائنڈز کرکٹ ٹیموں کے مابین نواں شہر کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کھیلا گیا ۔ملتان بلائنڈز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 127رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ملتان بلائنڈز کی جانب سے محمد اویس نے 27،ابوبکرنے 24اور احتشام نے 18رنز بنائے۔روالپنڈی بلائنڈز کے محمد عمران اور ارسلان احمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔راولپنڈی بلائنڈز نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔راولپنڈی بلا ئنڈزکے محمد عمران 82رنز بناکر مین آف دی میچ قرار پائے۔میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض محمد ارشاد اور حفیظ نے سر انجام دیئے جبکہ سکورر یوسف اکرم تھے۔میچ کے اختتام پرمعززمہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
وقت اشاعت : 19/08/2022 - 17:12:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :