سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب علی جان خان نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس سٹیڈیمز کا دورہ کیا

جمعہ 19 اگست 2022 23:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2022ء) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب علی جان خان نے جمعة المبارک کو نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس ویونیوز پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس، نیشنل ہاکی سٹیڈیم،ٹینس کورٹس اور جمنازیم ہال کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے سپورٹس سٹیڈیمز کے بارے میں بریفنگ دی، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن ،ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد ودیگر بھی موجود تھے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب علی جان خان نے سپورٹس ویونیوز میں سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں عالمی معیار کی سہولیات موجود ہیں جس سے کھلاڑی استفادہ کرکے اپنے کھیل کو بہتر بناسکتے ہیں، سپورٹس ویونیوز کو اپ گریڈ کریں گے تاکہ کھلاڑیوں عالمی مقابلوں کے لئے بہتر تیاری کرسکیں، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب علی جان خان کا کہنا تھا کہ سپورٹس کا فروغ پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں، سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو وسعت دیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑی ان سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے کھیل کو بہتر بنائیں اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں
وقت اشاعت : 19/08/2022 - 23:03:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :