قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا آئی ایکس ایف سی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

جمعہ 19 اگست 2022 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے منیجر منصور رانا کی زیرقیادت آئی ایکس ایف سی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، امام الحق، حارث رئوف اور عبداللہ شفیق بھی ٹیم منیجر کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فٹ بال کھلاڑیوں کی پریکٹس اور ہائی پرفارمنس سنٹر کا دورہ کیا۔

منیجر منصور رانا نے کلب کے چیف ایگزیکٹو کو سکواڈ کا دستخط شدہ بیٹ دیا جو اب آئی ایکس کے ہیڈ کوارٹرز میں محفوظ رہے گا۔ کپتان بابر اعظم نے فٹ بال کلب کے کپتان ڈوشن ٹیڈک کو پاکستانی کھلاڑیوں کی دستخط شدہ شرٹ دی جبکہ کلب کے چیف ایگزیکٹو اور سابق فٹ بال گول کیپر وان دیر سار نے بابر اعظم کو کرکٹ کا میسی کہہ کر مخاطب کیا۔
وقت اشاعت : 19/08/2022 - 22:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :