پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 20 اگست 2022 00:30

نینسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2022ء) پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں بھارت کو 2-0سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، پاکستان کی جانب سے نور زمان اور حمزہ خان نے اپنے میچز جیت کر پاکستان کو کامیابی دلائی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے مطابق جمعہ کو فرانس کے شہر نینسی میں جاری ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی بھارت کے خلاف بھرپور فارم میں دکھائی دیئے۔

(جاری ہے)

سکواش کے پہلے مقابلے میں نور زمان نے کرشنا مشرا کو 32 منٹس میں 14-12, 11-8 اور 11-4 سے شکست دی، اس کے بعد حمزہ خان نے ارنوو سارن کو دلچسپ مقابلے کے بعد2-3 سے ہرایا۔ حمزہ نے ابتدائی دو گیمز6-11 اور 10-12 سے جیتے مگر اگلے دو گیمز میں بھارتی کھلاڑی نے 1-11 اور 6-11 سے کامیابی حاصل کی۔47 منٹ جاری رہنے والے ٹائی کے فیصلہ کن مرحلے میں حمزہ نے 5-11 سے مقابلہ جیت کر پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچادیا۔ سیمی فائنل میں (آج) ہفتہ کو پاکستان کا مقابلہ مصر سے ہوگا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔
وقت اشاعت : 20/08/2022 - 00:30:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :