7سالہ تعطل کے بعد پہلی پاک، بھارت سیریز متحدہ عرب امارات کے نیوٹرل سینٹر پر منعقد ہوگی

پیر 17 نومبر 2014 18:32

7سالہ تعطل کے بعد پہلی پاک، بھارت سیریز متحدہ عرب امارات کے نیوٹرل سینٹر پر منعقد ہوگی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر۔2014ء) پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ روابط اگلے سال بحال ہوجائیں گے،سات سال بعد پہلی سیریز یو اے ای میں منعقد ہوگی،بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کے مطابق پاکستان اور بھارت کے کرکٹ روابط اگلے سال بحال ہوجائیں گے،بھارت نے دو ہزار آٹھ میں ممبئی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاکستان سے کرکٹ روابط ختم کردیے تھے جس کے بعد سے پڑوسی ممالک کے درمیان کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلی گئی،دونوں ٹیمیں صرف انٹرنیشنل ایونٹ میں ہی آمنے سامنے آئیں، سیاسی تناؤ میں کمی کے بعد دو ہزار بارہ میں پاکستان ٹیم نے بھارت کا مختصر دورہ کیا جس میں تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے،حیدر آباد دکن میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ممالک کے کرکٹ روابط اگلے سال بحال ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے دو ہفتے پہلے بھارت کا دورہ کیا جس میں بھارتی ہم منصبوں سے ملاقات میں بہت سے معاملات طے ہوگئے،پاکستان اوربھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آٹھ باہمی سیریز کھیلی جائیں گی،سات سالہ تعطل کے بعد پہلی پاک، بھارت سیریز متحدہ عرب امارات کے نیوٹرل سینٹر پر منعقد ہوگی۔

وقت اشاعت : 17/11/2014 - 18:32:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :