تیسرا ون ڈے : ہاشم آملا کی سنچری بھی جنوبی افریقہ کو شکست سے نہ بچا سکی

بدھ 19 نومبر 2014 16:30

تیسرا ون ڈے : ہاشم آملا کی سنچری بھی جنوبی افریقہ کو شکست سے نہ بچا سکی

کینبرا : آسٹریلیا نے دوسر ے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کو73 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے کپتان جارج بیلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کینگرو ز نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 329رنز بنائے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ایرون فنچ نے102رنز کی اننگ کھیلی جب کہ سٹیو سمتھ نے محض 55گیندوں پر 73ناٹ آؤٹ ، ڈیوڈ وارنز نے 53اور شین واٹسن نے 40رنز بنائے ۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنے مورکل نے 2جب کہ فرحان بہاردین ، اے بی ڈویلیئرز اور ورنن فلینڈر نے 1،1کھلاڑ ی کو آؤٹ کیا۔ 330رنز کے تعاقب میں جنو بی افریقی ٹیم 256رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر ہاشم آملہ نے اپنے کیریئر کی 17ویں سنچری سکور کی ۔

(جاری ہے)

وہ 102رنز بنا کر دیگر بلے بازوں میں اے بی ڈویلیئرز 52اور کوئنٹن ڈی کوک نے 47رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

آسٹریلیا کی جانب سے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے 4،جوش ہیزلووڈ نے 3اور کین رچرڈسن اور مچل مارش نے 1،1کھلاڑی کو پوویلین واپس بھیجا ۔ سٹیو سمتھ کو شاندار نصف سنچری سکور کر نے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ۔ دونوں ٹیموں کے سیریز کا چوتھا ایک روزہ میچ 21نومبر کو میلبورن میں کھیلاجائے گا ۔

وقت اشاعت : 19/11/2014 - 16:30:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :