دبئی ٹیسٹ: کیویز بیٹنگ لائن ڈگمگا گئی، دوسری اننگز میں 125 رنز پر 5 کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے

جمعرات 20 نومبر 2014 17:31

دبئی ٹیسٹ: کیویز بیٹنگ لائن ڈگمگا گئی، دوسری اننگز میں 125 رنز پر 5 کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی باﺅلرز نے نیوزی لینڈ کو دوسری اننگز میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے اور 125 رنز پر 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 403 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 393 رنز بنا سکی اور یوں نیوزی لینڈ کو 10 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تاہم دوسری اننگز میں کیویز بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور ابتدائی 5 بلے باز پویلین لوٹ چکے ہیں، باﺅلرز کی کارکردگی کے باعث پاکستان کیلئے میچ جیتنے کی امید بھی روشن ہو گئی ہے۔

کیویز ٹیم نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر بلے بازوں نے پراعتماد طریقے سے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر ٹام لیتھم 9 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔

(جاری ہے)

63 کے مجموعی سکور پر دوسری وکٹ گری جب ولیم سن11 رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر توفیق عمر کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ مجموعی سکور میں 15 رنز کے اضافے کے بعد نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ بھی گر گئی اور برینڈن میکولم 45 رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

79 کے مجموعی سکور پر یاسر شاہ نے اینڈرسن کو شکار کیا اور وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے ۔ نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 125 کے مجموعی سکور پر گری جب نیشام 11 رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر نے 3 اوریاسر شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

وقت اشاعت : 20/11/2014 - 17:31:14