برینڈن میک 80 سے زائد ٹیسٹ کھیل کر کیریئر کی پہلی وکٹ لینے والے دنیا کے دوسرے کپتان بن گئے

جمعرات 20 نومبر 2014 22:09

برینڈن میک 80 سے زائد ٹیسٹ کھیل کر کیریئر کی پہلی وکٹ لینے والے دنیا کے دوسرے کپتان بن گئے

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز برینڈن میک کولم 89 ٹیسٹ کھیلنے کے بعد ٹیسٹ میچ میں پہلی وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ میک کولم 80 سے زائد ٹیسٹ کھیل کر ٹیسٹ میچ میں پہلی وکٹ لینے والے دنیا کے دوسرے کپتان بن گئے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل رواں برس انگلش کپتان ایلسٹرکک نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 105 ٹیسٹ میچ میں کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی تھی۔ میک کولم نے دبئی میں پاکستان کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سرفراز احمد کی وکٹ لیکر یہ کارنامہ انجام دیا۔ احمد نے 112 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی۔

وقت اشاعت : 20/11/2014 - 22:09:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :