قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں 5 ویں ورلڈ نومیڈ گیمز8 ستمبر سے شروع ہوں گی

منگل 30 اپریل 2024 11:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں 5ویں ورلڈ نو میڈ گیمز 8 ستمبر سے شروع ہوں گی، جو 14 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں قزاخستان کے سفارتخانے کے مطابق ان مقابلوں میں دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک سے تقریباً 4 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔ توقع ہے کہ ایک لاکھ سے زیادہ سیاح کھیلوں کے مقابلوں اور ثقافتی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ آستانہ میں ورلڈ نو میڈ گیمز میں گھڑ دوڑ، کشتی، مارشل آرٹ، تیر اندازی، پرندوں کا شکار، گھڑ سواری اور دیگر مقامی کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 30/04/2024 - 11:33:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :