20 ویں قومی ووشو چیمپئن شپ 26 نومبر سے شروع ہوگی

اتوار 23 نومبر 2014 13:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) پاکستان ووشو فیڈریشن کے زیراہتمام 20 ویں قومی ووشو چیمپئن شپ 26 نومبر سے شروع ہوگی، پاکستان ووشو فیڈریشن کے صدر خواجہ فاروق سعید نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ ، خیبرپختونخواہ، اسلام آباد، آزاد جموں وکشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 23/11/2014 - 13:08:29