قومی جوڈو چیمپئن شپ کے مقابلے (پرسوں) سے شروع ہوں گے

اتوار 23 نومبر 2014 13:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جوڈو چیمپئن شپ کے مقابلے (پرسوں)منگل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہونگے جبکہ تمام صوبوں کی ٹیمیں (کل)پیر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے شیڈول کے مطابق بین الصوبائی جوڈو چیمپئن شپ 25 نومبر ‘ چوتھی جونیئر جوڈو چیمپئن شپ 26 نومبر جبکہ 23 ویں سینئر نیشنل مینز جوڈو چیمپئن شپ 27 اور 28 نومبر کو اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹس میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ 23 ویں سینئر نیشنل مینز جوڈو چیمپئن شپ کا پاکستان واپڈا، چوتھی جونیئر چیپمیئن شپ کا پاکستان آرمی اور پانچویں بین الصوبائی جوڈو چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

وقت اشاعت : 23/11/2014 - 13:08:29