متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(کل) دبئی میں کھیلا جائیگا

ہفتہ 24 ستمبر 2022 21:12

متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(کل) دبئی میں کھیلا جائیگا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2022ء) متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(کل) اتوار 25 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، دبئی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی ٹیم چنڈنگاپوئل رضوان کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کو نورالحسن لیڈ کریں گے۔دو نوں بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ شام 7 بجے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، دبئی میں کھیلے جائیں گے ۔دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ27ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/09/2022 - 21:12:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :