سپورٹس بورڈ پنجاب کا ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے ساتھ ریونیو بڑھانے کے حوالے سے ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیر صدارت اہم اجلاس

پیر 26 ستمبر 2022 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2022ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کا ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے ساتھ ریونیو بڑھانے کے حوالے سے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی صدارت میں پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب جلد سپورٹس کے میگا ایونٹس منعقد کررہا ہے جس کے انعقاد میں نجی شعبہ کی شراکت ضروری ہے، صوبہ بھر میں گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کررہے ہیں جس میں دس لاکھ بچے اپنا ٹیلنٹ دکھائیں گے،نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے نجی شعبہ کا کردار اہمیت کا حامل ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس کے میگاایونٹس کی مارکیٹنگ اور سپانسر شپ سے ایونٹس کا معیار بلند ہوگا،سپورٹس ایک صنعت بن چکی ہے جس میں سپانسرز کا کردار انتہائی اہم ہے، کسی بھی ایونٹس کی کامیابی میں مارکیٹنگ بہت ضروری ہوتی ہے،سپورٹس ایونٹس میں سپانسرز کو بہت پذیرائی ملتی ہے اس لئے مارکیٹنگ کمپنیاں سپورٹس کے میگا ایونٹس کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے حصہ ڈالیں تاکہ کھلاڑیوں اور سپورٹس کو فائدہ پہنچے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے مزید کہا ہے کہ پاک انگلینڈ ٹی 20کرکٹ سیریز کے 28ستمبر سے لاہور میں ہونیوالے میچزکیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں،نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کی سپورٹس بورڈ پنجاب کے سی سی ٹی وی کنٹرول سے نگرانی کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 26/09/2022 - 23:22:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :