کھیلوں کے میدان آ باد ہونگے تو ہمارے ہسپتال مریضوں سے خالی ہونگے ،ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ودیگر

پیر 26 ستمبر 2022 23:22

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2022ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال فرقان اور پی ٹی آئی کے راہنما چوہدری سلیم صادق نے اوکاڑہ کرکٹ لیگ سیزن ٹو کی افتتاحی تقریب اور ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سر گرمیاں جہاں نوجوانوں کو زندگی میں ا?گے بڑھنے اور مقابلہ کرنے کی صلاحیتوں سے مالا مال کرتی ہیں وہیں پر انہیں برداشت ،باہمی حسن سلوک اور مقابلہ اور مسابقہ کی صلاحیتیں پروان چڑھاتی ہیں کھیلوں کے میدان اگر آ باد ہونگے تو ہمارے ہسپتال مریضوں سے خالی ہونگے صحت مند سرگرمیاں معاشرہ کی اجتماعی کی سوچ کی عکاس ہوتی ہیں اوکاڑہ کرکٹ لیگ ضلع کی کھیلوں کی سر گرمیوں میں ایک خوبصورت اضافہ ہے تقریب میں مہمانان گرامی کا اوکاڑہ کرکٹ لیگ میں حصہ لینے والی ٹیموں سے تعارف کروایا گیا اس موقع پر چیف ایگز یکٹو شیخ شہباز شاہین نے اوکاڑہ کرکٹ لیگ کے پس منظر ،پیش منظر اور مستقبل کے لئے لائ حہ عمل سے متعلق بریفنگ دی۔

وقت اشاعت : 26/09/2022 - 23:22:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :