برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری کوریا اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 29 ستمبر 2022 12:17

برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری کوریا اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ  گئے
سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2022ء) برطانوی نمبر ون اور نامور ٹینس سٹار کیمرون نوری کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے مینز سنگلز رائونڈ کے دوسرے رائونڈ میں حریف جاپان کے کیچی اچیڈا کو شکست دی۔اے ٹی پی کے زیر اہتمام کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ کوریا میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں برطانوی ٹینس سٹار کیمرون نوری نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جاپان کے کیچی اچیڈا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی جینسن بروکسبی سے ہوگا۔27 سالہ کیمرون نوری نے دوسرے رائونڈ میں حریف جاپانی کھلاڑی کو ایک گھنٹے اور تین منٹ میں شکست دی۔کیمرون نوری رواں سال میں دو اے ٹی پی ٹائٹلز جیت چکے ہیں جبکہ اب تک ان کے مجموعی ٹائٹلز کی تعداد 4 ہے۔ \932
وقت اشاعت : 29/09/2022 - 12:17:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :