ہربھجن کی باوٴلنگ ایکشن مکمل طور پر قانونی بنا نے پر تعریف

منگل 25 نومبر 2014 14:55

ہربھجن کی باوٴلنگ ایکشن مکمل طور پر قانونی بنا نے پر تعریف

نیودہلی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء )آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیو ڈرچرڈسن نے کہا ہے کہ بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ واحد باوٴلر ہیں جنہوں نے باوٴلنگ ایکشن مکمل طور پر قانون کے مطابق درست کرلیااور باوٴلنگ کرتے ہوئے کہنی کا خم 15ڈگری تک لا کے کما ل کردیا ، اب ان کے ایکشن پرکوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہربھجن متنازعہ باوٴلنگ ایکشن کی وجہ سے 1999اور2006 میں دوبار پابندی کا شکا رہوئے۔انہوں نے کہا کہ کھیل کو زیادہ شفاف بنانے کیلئے غیرقانونی باوٴلنگ ایکشن کیخلاف آپریشن شروع کیا گیا۔

وقت اشاعت : 25/11/2014 - 14:55:34