مڈ کورٹ اتھلیٹس انریورلڈ اے ٹی ایف لیگ ون انڈر14 چیمپئن شپ کے دوسرے روز 6 میچوں کا فیصلہ

منگل 4 اکتوبر 2022 18:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2022ء) مڈ کورٹ اتھلیٹس انریورلڈ اے ٹی ایف لیگ ون انڈر14 چیمپئن شپ کے دوسرے روز 6 میچوں کا فیصلہ ہوا۔ منگل کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں بوائز سنگلز کے پہلے میچ میں عامر محمد خان مزاری نے محمد حسن عثمانی کو 3۔6 اور 2۔6، ابوبکر طلحہ نے علی زین کو 0۔

(جاری ہے)

6 اور 0۔6 ، سمر زمان نے حماد کاشف کو 0۔6 اور 1۔6، اسماعیل آفتاب نے معظم بابر خان کو 0۔6 اور 0۔6 جبکہ زوہیب افضل ملک نے عیسیٰ فہد کو 0۔6 اور 1۔6 سے ہرا کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ بوائز ڈبلز کے میچ میں علی زین اور محمد حسن عثمانی نے اسماعیل آفتاب اور حماد کاشف کو 0۔6 اور 0۔6 سے ہرا کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 04/10/2022 - 18:36:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :