اسلام آباداکراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مرد و خواتین کراٹے ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز(کل) ہونگے

بدھ 5 اکتوبر 2022 17:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2022ء) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مرد اور خواتین کراٹے ٹیموں کے انتخاب کیلئے ایک روزہ ٹرائلز(کل) جمعرات کو ایگل مارشل آرٹ سینٹر ڈی ایچ اے ٹو اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اویس رشید مغل نے بتایاکہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز الحق نے ٹرائلز کی منظوری دے دی ہے اور منتخب ٹیموں کے کھلاڑی 29 ویں نیشنل کراٹے چیمپئن شپ اور 15 ویں نیشنل وومن کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن نے کراٹے کے تمام رجسٹرڈ کلبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بہترین کھلاڑیوں کو ٹرائلز کے لئے بھیجیں۔
وقت اشاعت : 05/10/2022 - 17:32:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :