سہ ملکی سیریز، پاکستان اور بنگلہ دیش کل (جمعہ کو) پنجہ آزمائی کریں گے ،گرین شرٹس کی ابتدائی میچ سے قبل بھرپور پریکٹس

جمعرات 6 اکتوبر 2022 09:40

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2022ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ کل (جمعہ کو) ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں پہنچ چکی ہے اور اس نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی ہے۔ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

سہ ملکی سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بلے باز بابر اعظم لیڈ کریں گے۔ بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن کریں گے ۔پاکستانی سکواڈ میں 16 کھلاڑی اور 13 معاون سٹاف ممبران شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم کل جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں دوبارہ تربیت کا آغاز کرے گی ۔پاکستان سہ ملکی سیریز میں اپنا دوسرا میچ 8 اکتوبر کو میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا،پاکستان ٹیم سیریز میں اپنے تیسرے میچ میں 11 اکتوبر کو کیوی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ فائنل سے قبل اپنا چوتھا میچ 13 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

واضح رہے کہ یہ سہ فریقی سیریز پاکستان کے لئے آسٹریلیا میں رواں ماہ شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کو بہتر بنانے کا ایک اچھا موقع ہے۔سہ ملکی سیریز کا فائنل میچ 14 اکتوبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔\932
وقت اشاعت : 06/10/2022 - 09:40:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :