نک کرگیوس جاپان اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 6 اکتوبر 2022 16:39

نک کرگیوس جاپان  اوپن ٹینس مینز سنگلز  کوارٹر فائنل میں  پہنچ گئے
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2022ء) آسٹریلوی ٹینس سٹار نک کرگیوس اے ٹی پی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں نک کرگیوس نے پولینڈ کے کامل ماچرزاک کو شکست دے کر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی کے زیراہتمام جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں آسٹریلیا کے تینس سٹار نک کرگیوس نے سخت مقابلے کے بعد پائولش حریف کھلاڑی کامل ماچرزاک کو 6-3، 2-6 اور 2-6سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ \932
وقت اشاعت : 06/10/2022 - 16:39:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :