انٹرنیشنل پریمئر ٹینس لیگ2سے 4دسمبر تک سنگاپورمیں کھیلا جائے گا

جمعہ 28 نومبر 2014 16:21

انٹرنیشنل پریمئر ٹینس لیگ2سے 4دسمبر تک سنگاپورمیں کھیلا جائے گا

سنگاپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمز،سابق چمپئن آندرے آگاسی اور پیٹرک رافٹر سنگاپور کے افتتاحی انٹرنیشنل پریمئر ٹینس لیگ میں سنگاپور سلمرز کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل پریمئر ٹینس لیگ میں موجودہ اور ماضی کے کئی سپر اسٹار حصہ لیں گے خواتین اسٹارز میں امریکا کی سرینا ولیمز،سابق اسٹار آندرے آگاسی اور رافٹر شامل ہیں جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ٹامس بریڈیچ،ڈینئیل ہنٹووا،برونوسورس،لیوٹن ہیویٹ، نک کینوس،اینا آئیوانووچ،اوگویرو،بوچارڑ،جو یلفرائیڈ سونگا،گائل مونفلز،رچرڈ گیسکوٹ،گوران آئیوانیسوک اور کارلوس مویا شامل ہیں۔

دوسرا مرحلہ ایشین ٹینس ایسو سی ایشن کے زیر چار شہروں کا دورہ ہے جو مختلف ٹیموں کے خلاف سنگاپور سلمرز کھیلیں گے۔ٹورنامنٹ 2سے 4دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 28/11/2014 - 16:21:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :