ڈین ایونز ویانا اوپن ٹینس مینز سنگلز کے بعد ڈبلز میں بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 27 اکتوبر 2022 17:20

ڈین ایونز   ویانا  اوپن ٹینس مینز سنگلز کے بعد ڈبلز میں بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2022ء) برطانوی نمبر دو ٹینس کھلاڑی ڈین ایونز اے ٹی پی ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے بھی کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ اس سے قبل وہ مینز سنگلز مقابلوں کو بھی کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ چکے ہیں۔ ڈین ایونز نے اپنے آسٹریلوی جوڑی دار جان ولیم پیرز کے ساتھ ملکر مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں امریکی راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جوسیلسبری کو شکست دی ۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی کے زیر اہتمام ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانامیں جاری ہے۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں 32 سالہ برطانوی ٹینس سٹار ڈین ایوانز اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار جان ولیم پیرزنے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جوسیلسبری کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔فاتح جوڑی کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ بیلجیم کی جوڑی سے ہوگا۔\932
وقت اشاعت : 27/10/2022 - 17:20:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :