محمد نواز کی بال پیڈ پرلگتی تو ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیتا: روی چندن ایشون

نواز کی گیند وائیڈ کی جگہ ٹرن ہوکر پیڈ کو ہٹ کرتی تو میں میچ کے بعد ڈریسنگ روم جاکر ٹویٹر کھول کر اپنے کیریئر کے اختتام کا اعلان کرتا اور کہتا یہ ایک بہت شاندار سفر رہا: آف سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 29 اکتوبر 2022 16:11

محمد نواز کی بال پیڈ پرلگتی تو ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیتا: روی چندن ایشون
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 اکتوبر 2022ء ) بھارتی ٹیسٹ کرکٹر روی چندن ایشون نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ میں محمد نواز کی بال اگر پیڈ پرلگتی تو وہ ریٹائر ہوجاتے۔ کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں ایشون کا کہنا تھا کہ اگر محمد نواز کی گیند وائیڈ ہونے کے بجائے ان کے پیڈ کو چھوجاتی تو وہ اسی روز ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیتے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ایشون نے کہا کہ ان سے کسی نے پوچھا کہ اگر نواز کی گیند وائیڈ کی جگہ ٹرن ہوکر آپ کے پیڈ کو ہٹ کرتی تو پھر آپ کیا کرتے ؟ اس پر میں نے جواب دیا کہ اس پر میں میچ کے فوری بعد ڈریسنگ روم جاتا اور اپنا ٹوئٹر کھول کر اپنے کرکٹ کیرئیر کے اختتام کا اعلان کرتا اور کہتا یہ ایک بہت شاندار سفر رہا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے سنسنی خیز میچ میں ایشون نے مشکل وقت میں وننگ شاٹ کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی تھی۔ میچ میں بھارت کے لیے یادگار اننگز کھیلنے والے ویرات کوہلی نے بھی دبائو میں اعصاب پر قابو پا کر کھیلنے پر ایشون کی تعریف کی تھی۔ محمد نواز کے اوور میں اگر ایشون آئوٹ ہوجاتے تو پاکستان کی جیت کا امکان تھا۔                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 29/10/2022 - 16:11:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :