'پڑوسیو! تھوڑی گریس سے ہی ہار جاتے'، سوشل میڈیا صارفین نے عرفان پٹھان کو آئینہ دکھ دیا

’جو ہمیں باہر کرنا چاہتے تھے، قدرت کا نظام دیکھو خود ہی باہر ہوگئے‘: سوشل میڈیا صارف کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 10 نومبر 2022 17:07

'پڑوسیو! تھوڑی گریس سے ہی ہار جاتے'، سوشل میڈیا صارفین نے عرفان پٹھان کو آئینہ دکھ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 نومبر 2022ء ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے پاکستان کے سیمی فائنل پر طنز کرنے والے سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان کو سوشل میڈیا صارفین نے آئینہ دکھاتے ہوئے تاریخی چھترول کر ڈالی، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گئے۔ خیال رہے کہ انگلینڈ نے بھارت کو سیمی فائنل میں 10 وکٹ کی عبرتناک شکست دے کر پاکستان کے ساتھ فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

برطانوی اوپنرز نے مار مار کر بھارتی باؤلر کا بھرکس نکال دیا اور سورماؤں کو دوسری مرتبہ 10 وکٹ کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے بری طرح ہارتے ہی سوشل میڈیا پر عرفان پٹھان کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ واضح رہے کہ سابق بھارتی باؤلر نے طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پڑوسیو! جیت آتی جاتی رہتی ہے، لیکن گریس آپ کے بس کی بات نہیں۔

(جاری ہے)

عرفان پٹھان کی اسی ٹوئٹ کو یاد دلاتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے ان کو آئینہ دکھا دیا اور کہا کہ پڑوسیو! تھوڑی گریس سے ہی ہار جاتے۔
ایک اور صارف نے پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ جو ہمیں باہر کرنا چاہتے تھے، قدرت کا نظام دیکھو خود ہی باہر ہوگئے۔
ایرک اشرف نے لکھا کہ یار انڈیا ہارنے کی بھی کوئی گریس ہوتی ہے، رہنے دو یار تم سے نا ہو پائے گا۔

بھارت کی شکست پر عرفان پٹھان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ٹیم برطانیہ آپ ہم سے کہیں بہتر ٹیم ہو، مبارک ہو۔ بھارتی ٹیم کے لئے یہ ہے کہ ان کے لئے بہت کچھ سیکھنے کو ہے اور اگلی مرتبہ مضبوط ہوکر آنا۔
وقت اشاعت : 10/11/2022 - 17:07:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :