ہم کرکٹرز، سفیر اور رول ماڈلز ہیں، ہمیں یہ سب ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے: شاہد آفریدی کا محمد شامی کو منہ توڑ جواب

ہم پڑوسی ہیں، ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہئیں جس سے لوگوں کے بیچ نفرت پھیلے، اگر ہم ایسا ہی کریںگے تو عام آدمی سے ہم کیا امید رکھیں گے: سابق کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 نومبر 2022 12:56

ہم کرکٹرز، سفیر اور رول ماڈلز ہیں، ہمیں یہ سب ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے: شاہد آفریدی کا محمد شامی کو منہ توڑ جواب
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 نومبر 2022ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹر محمد شامی کی متنازع ٹوئٹ پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں شکست کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے اپنےٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی بناکر ٹیم کی ہار پر دکھ کا اظہار کیا۔
بھارتی کرکٹر محمد شامی نے شعیب اختر کی ٹویٹ کے جواب میں سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ نہ کرتے ہوئے ایک متنازع ٹوئٹ کی جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

محمد شامی نے شعیب اختر کی ٹوئٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سوری برادر اسے ’کارما‘ کہتے ہیں‘۔
ٹی وی شو میں شامی کی متنازع ٹوئٹ پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم کرکٹرز ہیں، ہم سفیر اور رول ماڈلز ہیں، ہمیں یہ سب ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہم پڑوسی ہیں، ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہئیں جس سے لوگوں کے بیچ نفرت پھیلے، اگر ہم ایسا ہی کریں گے تو عام آدمی سے ہم کیا امید رکھیں گے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اگر آپ ریٹائرڈ بھی ہیں تو بھی آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے مگر آپ تو موجودہ ٹیم کا حصہ ہیں اس لیے آپ کو ایسی چیزیں کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
وقت اشاعت : 14/11/2022 - 12:56:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :