فلپ ہیوز کی المناک موت سے کرکٹ میدان ابھی تک سوگوار ہیں،شاہدآفریدی

بدھ 3 دسمبر 2014 17:30

فلپ ہیوز کی المناک موت سے کرکٹ میدان ابھی تک سوگوار ہیں،شاہدآفریدی

دبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ فلپ ہیوز کی المناک موت سے کرکٹ میدان ابھی تک سوگوار ہیں، پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کو ہیوز کے نام منسوب کرنا اچھا قدام ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ شارجہ ٹیسٹ میں شکست کی وجہ فلپ ہیوزکا واقعہ قراردینا کسی حد تک درست ہے کیونکہ دیگر برادریوں کی طرح کرکٹ کیمونٹی بھی ہے ، ایسے کھلاڑی جس کے ساتھ آپ نے کرکٹ کھیلی ہو اس کی اچانک افسوسناک واقعے میں ہلاکت سے ہر کرکٹر اور شائقین افسردہ تھے لیکن اب ہمیں زندگی کی اجنب لوٹنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شارجہ ٹیسٹ کا محدود اوورزکی سیریز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ،قومی ٹیم بھرپور تیاری اور جذبے سے میدان میں اترے گی اور کامیابی حاصل کر ے گی۔

وقت اشاعت : 03/12/2014 - 17:30:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :