ابوظہبی ٹی 10ٹورنامنٹ میں 6 پاکستانی کھلاڑی ان ایکشن میں ہوں گے

منگل 22 نومبر 2022 19:25

ابوظہبی ٹی 10ٹورنامنٹ میں  6 پاکستانی کھلاڑی ان ایکشن میں ہوں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2022ء) ابوظہبی ٹی 10کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز کل بدھ سے یو اے ای میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں اس بار امریکہ سے 2نئی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ٹیموں کی تعداد 8ہوگئی ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کل بدھ کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 4دسمبر کو ہوگا جس کے اختتام پر رنگارنگ تقریب ہوگی۔ پہلے رائونڈ کے مقابلوں کے بعد کوالیفائیر اور ایلمینیٹر مقابلے ہوں گے۔

(جاری ہے)

ابوظہبی ٹی 10میں دنیا کے کئی نامور کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جن میں پاکستانی سٹارز کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ محمد عامر کا انتخاب بنگلہ ٹائیگرز نے کیاہے، پاکستانی لیفٹ آرم اسپن آل رائونڈر عماد وسیم دہلی بلز سے کھیلیں گے، تجربہ کار فاسٹ بولر وہاب ریاض اور24سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اعظم خان نیویارک اسٹرائیکرز کے لیے میدان میں اتریں گے، سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان ناردرن واریئرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ عماد بٹ ٹیم ابوظبی کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
وقت اشاعت : 22/11/2022 - 19:25:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :