جیمز اینڈرسن پاکستان کے تاریخی دورے کیلئے پرجوش

پاکستانی کرکٹ شائقین اور کھلاڑی انگلینڈ اور پاکستان کو ریڈ بال کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھ کر یکساں طور پر پرجوش ہوں گے: برطانوی پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 23 نومبر 2022 14:03

جیمز اینڈرسن پاکستان کے تاریخی دورے کیلئے پرجوش
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 نومبر 2022ء )  انگلینڈ کے تجربہ کار تیز گیند باز جیمز اینڈرسن پاکستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے پرجوش ہیں جو یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والی ہے۔ جیمز اینڈرسن کا کہنا تھا کہ ٹیم تقریباً 17 سالوں میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس سکواڈ میں شاید میں واحد کھلاڑی ہوں جس نے پاکستان کا ٹیسٹ دورہ کیا ہو۔

یہ بات قابل غور ہے کہ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مارکس ٹریسکوتھک کی قیادت میں ٹیسٹ سکواڈ کے رکن تھے جس نے 2005ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں ہوم ٹیم نے سیریز 2-0 سے جیتی تھی۔ اس دورے کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے اینڈرسن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان میں کرکٹ شائقین اور کھلاڑی انگلینڈ اور پاکستان کو ریڈ بال کی کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھ کر یکساں طور پر پرجوش ہوں گے۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے 01-2000ء کے بعد کبھی بھی انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری، 2012ء میں قومی ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں برطانوی ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔ انگلینڈ کے وائٹ بال سکواڈ نے اس سال کے شروع میں سات میچوں کی T20I سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انگلش ٹیم نے 3-4 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ سیریز کا پہلا مرحلہ کراچی میں جبکہ دوسرا مرحلہ لاہور میں منعقد ہوا۔
وقت اشاعت : 23/11/2022 - 14:03:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :