ہیوزکی موت کا اثر: ہاکی میں پلیئرزجالی والے ماسک استعمال کرسکیں گے،پلیئرز کو ہاکی اسٹکس بازؤوں سے اوپرتک اٹھانے کی اجازت بھی ہوگی

اتوار 7 دسمبر 2014 15:45

ہیوزکی موت کا اثر: ہاکی میں پلیئرزجالی والے ماسک استعمال کرسکیں گے،پلیئرز کو ہاکی اسٹکس بازؤوں سے اوپرتک اٹھانے کی اجازت بھی ہوگی

لوازنے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7دسمبر۔2014ء) آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز کی المناک موت کے پیش نظر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پنالٹی کارنر کے موقع پر دفاعی پلیئرز کو لوہے کی جالی والے ماسک استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ ان کی حفاظت کی وجہ سے کیاگیا،اس کا اطلاق جنوری 2015 سے بین الاقوامی سطح پر ہوگا،اٹیکنگ فری ہٹس کے قانون میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، کھیل کا ازسرنو آغاز 23 میٹر پرلگائی جانے والی لائن سے ہوگا،پلیئرز کو ہاکی اسٹکس بازؤوں سے اوپرتک اٹھانے کی اجازت بھی ہوگی۔واضح رہے کہ چند روز قبل آسٹریلیوی بلے باز فلپ ہیوز ڈومیسٹک میچ کے دوران گیند لگنے سے انتقال کر گئے تھے۔

وقت اشاعت : 07/12/2014 - 15:45:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :