پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کاپانچواں اور آخری روزبھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

پیر 5 دسمبر 2022 18:46

پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کاپانچواں اور آخری روزبھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2022ء) پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کاپانچواں اور آخری روزبھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری خود سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی نگرانی کرتے رہے، یس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان، ایس پی راول، ایس پی صدر، ایس پی سیکورٹی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچوایں اور آخری روزسی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری خود سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی نگرانی کر تے رہے ،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان، ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ، ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر، ایس پی سیکورٹی فیصل سلیم اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،راولپنڈی پولیس کے 7000 کے قریب افسران واہلکاروں نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیئے ، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 432 افسران واہلکارتعینات کیے گئے تھے، سٹیڈیم کے گرد ونواح میں ایلیٹ فورس اورڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں بھی گشت کے فرائض سرانجام دیتی رہیں ۔

(جاری ہے)

سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیمز، میچز اور شائقین کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ،آر پی اوناصر محمود ستی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی خوش آئندہ ہے،سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
وقت اشاعت : 05/12/2022 - 18:46:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :