آفریدی نے آؤٹ ہونے کے بعد کہہ گئے تھے میچ جتوانا ہے ، حارث سہیل،
کپتان اور کوچز نے انھیں بھرپور اعتماد دیا ہے اور یہ اسی اعتماد کا نتیجہ ہے کہ وہ فتح گر اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے،وقاریونس اور مشتاق احمد نے ان کی بولنگ پر کافی توجہ دی ہے۔ جہاں تک بیٹنگ کا تعلق ہے تو یقیناً ان پر دباوٴ تھا لیکن شاہد آفریدی نے انھیں بہت حوصلہ دیا،لیفٹ آرم بیٹسمین ، حارث سہیل کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی اوسط 50 سے زیادہ ہے اور ان کی بنائی گئی سنچریوں کی تعداد 11 ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی انھیں 2012 میں انگلینڈ کے خلاف ٹور میچ میں لے آئی اور پھر وہ اسی سال سری لنکا کے دورے کے لیے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کاحصہ بنے۔ 2013 میں وہ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے دورے پر گئی پاکستانی ٹیم میں شامل تھے
منگل 9 دسمبر 2014 18:49
دوبئی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء ) بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنیو الے 25 سالہ حارث سہیل نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی آوٴٹ ہو کر جاتے ہوئے کہہ گئے تھے کہ اب تم نے میچ جتوا کر آنا ہے حارث کا تعلق سیالکوٹ سے ہے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا ۔حارث سہیل نے اپنے کریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 85 رنز بنائے اور پاکستان کو تین وکٹوں کی جیت سے ہمکنار کیا۔
اس میچ میں ان کی شاہد آفریدی کے ساتھ ساتویں وکٹ کی شراکت میں 110 رنز بنے۔حارث سہیل کہتے ہیں کہ کپتان اور کوچز نے انھیں بھرپور اعتماد دیا ہے اور یہ اسی اعتماد کا نتیجہ ہے کہ وہ فتح گر اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔حارث سہیل کا کہنا ہے کہ وہ اس دورے میں ٹیم کے ساتھ رہے ہیں اور وقاریونس اور مشتاق احمد نے ان کی بولنگ پر کافی توجہ دی ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکی پہلی چیف منسٹر پنک گیمزکی اختتامی تقریب میں شرکت کی ،فاتح لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کی ٹیم کو ٹرافی پیش کی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان، پاکستانی ٹیم کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں، محسن نقوی
-
ایچ ای سی کرکٹ ٹیم نے پریذیڈنٹ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
-
آرمی، ایچ ای سی، نیوی اور کے آر ایل نیشنل چیلنج کپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی
-
جنوبی کوریا کے خلاف ہماری ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے،قومی ہاکی ٹیم کی میرٹ پر سلیکشن کا کریڈٹ وزیراعظم شہباز شریف کوجاتا ہے،چیئرمین وزیراعظم یوتھ لون سکیم رانا مشہود
-
زون چھ گرین نے خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا