اتحاد کبڈی کلب نے فیصل آباد گولڈ کبڈی کپ ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 12 دسمبر 2022 14:38

اتحاد کبڈی کلب نے فیصل آباد گولڈ کبڈی کپ ٹورنامنٹ جیت لیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2022ء) اتحاد کبڈی کلب نیفیصل آباد گولڈ کبڈی کپ ٹورنامنٹ جیت لیا ہے جبکہ گیلانی کبڈی کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی میاں فرخ حبیب سابقہ وفاقی وزیر ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، ڈی جی ایوب ریسرچ پنجاب محمد نواز خاں میکن،کلیم اللہ کموکا پی ٹی آئی رہنما ، شفیق حسین شاہ ایگزیکٹو ممبر فیصل آباد چیمبر آف کامرس، سابقہ صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس راؤ سکندر اعظم، پرنسپل جی سی ٹی محمد منور اور تحریک انصاف کے رہنما بلال گجر تھے ارگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض محمد طیب گیلانی اور فضل حق گجر نے انجام دیئے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اتحاد کبڈی کلب اور گیلانی کبڈی کلب کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں اتحاد کبڈی کلب نیگیلانی کبڈی کلب کو 28 کے مقابلے 32 پوائنٹ سے ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ فضل الحق گوجر نے بتایا کہ ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ ڈویڑنل کبڈی ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ اینڈ ڈویڑنل سپورٹس ڈپارٹمنٹ فیصل آباد کے زیر انتظام ہارٹ آف سٹی ڈی گراؤنڈ میں منعقد ہوا اور ٹورنامنٹ میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی-
وقت اشاعت : 12/12/2022 - 14:38:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :