ملالہ یوسف زئی سے پاکستان ویمن کرکٹرز کی ملاقات ،دستخط شدہ شرٹ پیش کی

جمعہ 16 دسمبر 2022 13:31

ملالہ یوسف زئی سے پاکستان ویمن کرکٹرز کی ملاقات ،دستخط شدہ شرٹ پیش کی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2022ء) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے پاکستان ویمن کرکٹرز نے ملاقات کی ۔انگلینڈ روانگی سے قبل ملالہ یوسف زئی سے قومی ویمن کرکٹرز نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک بھی موجود تھے ۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سدرا امین ، ڈیانا بیگ ،طوبی حسن ، انڈر 19کرکٹ ٹیم کی ایمان فاطمہ ،شوال ذوالفقار ،مینیجر عائشہ جلیل کے ہمراہ شامل ہوئیں۔ ویمن کرکٹرز نے ملالہ یوسف ز ئی کو دستخط شدہ شرٹ پیش کی۔
وقت اشاعت : 16/12/2022 - 13:31:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :