پہلا لائلپور آل پنجاب کبڈی ٹورنامنٹ کل شروع ہو گا

جمعرات 11 دسمبر 2014 15:40

پہلا لائلپور آل پنجاب کبڈی ٹورنامنٹ کل شروع ہو گا

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) پہلا لائلپور آل پنجاب کبڈی ٹورنامنٹ کل جمعہ کو شروع ہو گا ٹورنامنٹ کے سلسلہ مین تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر نے بتایا کہ آل پنجاب کبڈی ٹورنامنٹ 12سے 14دسمبر تک گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کھیلا جائے گاجس میں صوبہ بھر سے فیصل آباد کی ٹیم سمیت 16مختلف اضلاع کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔انہوں نے بتایا کہ کبڈی ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ آج بروزجمعہ دسمبرکوسہ پہر3بجے جی سی یونیورسٹی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کبڈی ٹورنامنٹ میں شائقین کو دلچسپ اورمعیاری مقابلے دیکھنے کو ملیں گے

وقت اشاعت : 11/12/2014 - 15:40:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :