بھارتی تماشائیوں نے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا: کپتان ہاکی ٹیم

ہفتہ 13 دسمبر 2014 21:32

بھارتی تماشائیوں نے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا: کپتان ہاکی ٹیم

بھوینشپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13دسمبر۔2014ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کہا ہے کہ جرمنی کے خلاف فائنل جیتنے کیلئے بھرپور محنت کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں روائتی حریف بھارت کو شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد عمران نے کہا کہ کل جرمنی سے فائنل میں جیت کیلئے بہت محنت کریں گے۔ بھارت کے خلاف سیمی فائنل کو فائنل سمجھ کر کھیلا اور جس طرح بھارت کے ساتھ مقابلہ کیا ایسے ہی جرمنی سے بھی کریں گے۔ محمد عمران نے مزید کہا کہ بھارت کے سیمی فائنل ہارنے پر بھارتی تماشائیوں نے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا۔

وقت اشاعت : 13/12/2014 - 21:32:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :