مصباح الحق نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں ٹیم سے باہر

ہفتہ 13 دسمبر 2014 23:09

مصباح الحق نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں ٹیم سے باہر

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13دسمبر۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصبا ح الحق نیوزی لینڈ سیریز کیخلاف ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کیوی ٹیم کیخلاف دوسرے و ن ڈے میچ میں کپتان مصباالحق زخمی ہو گئے تھے جس کی وجہ گزشتہ روز سے شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ آئندہ ہونے والے تین میچ نہیں کھیل پائیں گے اور آئندہ میچوں میں ٹیم کی کپتانی شاہد آفریدی کریں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بھی نے ابھی تک ان کے ٹیم سے باہر ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن نجی ٹی وی کے مطابق کپتان مصباالحق تینوں میچوں میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی نہیں کر پائیں گے ۔

وقت اشاعت : 13/12/2014 - 23:09:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :