کیوی فاسٹ بولر ایڈم ملنے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

ہیمسٹرنگ کا شکار ہونے والے ایڈم ملنے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 2 جنوری 2023 11:53

کیوی فاسٹ بولر ایڈم ملنے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2جنوری 2023ء) پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم اہم بولر سے محروم ہوگئی۔ فاسٹ بولر ایڈم ملنے پاکستان اور بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئے ہیں، ان کی جگہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بلیئر ٹکنر کو ایڈم ملنے کی جگہ ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بلیئر ٹکنر 4 جنوری کو پاکستان کے لیے اڑان بھریں گے۔

ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ایڈم ملنے نومبر میں بھارت کےخلاف ہوم سیریز کے دوران ہمیسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

وہ ان دنوں ویلنگٹن فائربریڈز کی طرف سے کھیل رہے ہیں، ان کا موقف ہے کہ وہ بھی انٹرنیشنل کرکٹ کے چیلنج پر پورا اترنے کے لیے خود کو تیار نہیں پارہے۔ چیف سلیکٹر نے ان کی اس جرات اور ایمانداری کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹکنر ون ڈے سیریز میں اچھی پرفارمنس دیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے بھارت میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنتی میچز کھیلنا ہیں۔                                                                                                                       
وقت اشاعت : 02/01/2023 - 11:53:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :