تیسرا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی، سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل

اتوار 14 دسمبر 2014 23:17

تیسرا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی، سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2014ء) پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 147 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 364 رنز بنائے جس کے تعاقب میں کیویز صرف 217 رنز ہی بنا سکے۔ کپتان ولیم سن 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی طرف سے حارث سہیل اور شاہد آفریدی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کی طرف سے دیئے گئے ہدف کا پیچھا کرنا شروع کیا تو اوپنر ڈیو کچ کوئی سکور کئے بغیر ہی محمد عرفان کی گیند پر پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کے ہاتھوں کیچ آوؐٹ ہو گئے جبکہ گپٹل بھی محمد عرفان کی گیند پر ہی وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھ کیچ آوؐ ٹ قرار پائے۔

(جاری ہے)

ٹیلر 33 رنز بنا کر شاہد آفریدی کا شکار بنے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان ولیم سن نے جم کر کھیلنے کی کوشش کی اور چھ چوکوں کی مدد سے 54 گیندوں پر 46 رنز بنائے، انہیں حارث سہیل نے آؤٹ کیاجبکہ اینڈرسن وہاب ریاض کا شکار بنے اور احمد شہزاد نے لیتھم کا پویلین بھیجا۔نیشام صرف دو رنز بنا کر ہی حارث سہیل کی گیند کا نشانہ بنے جس کے بعد نیتھن مکلم کو بھی حارث سہیل ہی کی گیند پر یونس خان نے کیچ آؤٹ کیا۔

ہینری پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کے ہاتھوں ایک رن پر آؤٹ ہو ئے اور 41 رنز پر بوم بوم آفریدی نے ہی رونچی کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کا کام تمام کر دیا۔اس سے قبل اپنی اننگز کے اختتام تک قومی ٹیم نے 364 رنز بنائے جبکہ اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔احمد شہزاد 113 جبکہ کپتان شاہد آفریدی 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کیوی باؤلر ہینری نے تین پاکستانی کھلاڑی آؤٹ کئےجبکہ مکلم، اینڈرسن اور میک کلانگان نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان نے ٹا س جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد کھیل کا آغاز احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے کیااورمحمد حفیظ 33سکور ہی بنانے میں کامیاب ہوسکے اور رونچی کی گیندکا نشانہ بنے جبکہ یونس خان 35 سکور بنا کر مکلم کی گیند کا شکار ہوئے۔ احمد شہزادنے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری مکمل کی۔ انہوں نے صرف 120 گیندوں پر دو چھکوں اور بارہ چوکوں کی مدد سے 113 رنز مکمل کئے۔

کیوی کپتان ولیم سن نے ہینری کیند پر انہیں کیچ آؤٹ کیا۔ اسد شفیق 23 رنز بنا کر ہینری کی ہی گیند پر بولڈ ہوئے۔حارث سہیل 39رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ عمر اکمل کوئی بھی سکور بنائے بغیر رن آؤ ہو گئے۔شاہد آفریدی نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے شارجہ کی تاریخ میں اپنی دوسری تیز ترین ففٹی صرف 20 گیندوں پر مکمل کی۔ انہوں نے تین چھکے اور چھ چوکے لگائے۔ ان کا کیچ 55 رنز پر کیوی کپتان ولیم سن نےلیا۔وکٹ کیپر سرفراز احمد 30 کے سکور پرجبکہ سہیل تنویر 17رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے میچ میں پاکستانی ٹیم کپتان مصباح الحق نے زخمی ہونے کے سبب ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی نے کی جبکہ مصباح الحق کی جگہ عمر اکمل کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

وقت اشاعت : 14/12/2014 - 23:17:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :