آ ئی ایم کراچی کمشنر کراچی لیاری پیس اینڈ اسپورٹس فیسٹیول کاکراچی میںآ غاز ہوگیا

پیر 15 دسمبر 2014 20:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) آ ئی ایم کراچی کمشنر کراچی لیاری پیس اینڈ اسپورٹس فیسٹیول کا پیر کو کراچی میںآ غاز ہوگیا۔کمشنر کرا چی نے پیپلز اسپورٹس کمپلیس میں فیسٹیول کے آغاز کا اعلا ن کیا۔اس موقع پر غبارے اور کبو تر فضا میں چھوڑے گئے اس موقع پر ممتاز فٹبالر اصغر بلوچ آرگنائزر حسیب حسن و دیگر ممتاز کھلاڑی، اسپورٹس آرگنائزز،اور افسران بھی مو جو د تھے۔

فیسٹیول کاآغاز فٹبال ٹورنامنٹ کے میچ سے ہوا۔فیسٹیول میں فٹبال،باکسنگ، سائکلنگ اور گدھا گاڑی ریس کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ آئی ایم کراچی کمشنر کراچی پیس اینڈ اسپورٹس فیسٹیول ۔جو دو ہفتہ تک جاری رہیں گے۔اختتامی تقریب 31 دسمبر کو منعقد ہو گی۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کمشنر نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت چاہتی ہے کہ نو جوانوں کے مثبت سرگرمیوں کے بھر پو ر مواقع ملیں ۔ کھیلوں کے مواقع سے نو جوانوں کو مثبت سرگر میوں میں حصہ لینے کے مواقع ملیں گے۔۔انھوں نے کہا کہ امن اور کھیل دونوں دونوں کا گہر اتعلق ہے جہاں کھیل ہوں گے وہاں امن ہو گا۔ کراچی میں کھیلوں کا فروغ حکومت پہلی ترجیح ہے۔لیاری کے لو گ امن پسند اور کھیلوں کے ابتدا سے شیدائی ہیں۔

انھوں نے ملک کو فٹبال اور باکنگ کے ذریعے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ۔لیاری کے فٹبالر اور باکسر دونوں دنیا بھر میں پہچانے جا تے ہیں۔ فٹبال کی دنیا میں کراچی کو اور پاکستا ن کی لیاری سے پہچانا جا تا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیاں ہو نی چاہئیں ، اسکولوں ، کالجوں اور یونیورٹیوں کی سطح پر کھیلوں کے مقابلہ ہو نے چاہئیں۔

کراچی کو پر امن بنانے میں کھیل بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، امید ہے کہ لیاری امن اینڈ اسپورٹس فیسٹیول سے لیاری میں امن اور اسپورٹس دونوں کو فروغ ملے گا اور لیاری کے نو جوانوں کو صحتمندسرگرمیوں کے مواقع ملیں گے۔ اس سے لیاری کے نو جوانوں کو ا ن کی کھیل صلا حیتوں کو ابھارنے میں مد د ملے گی ،اس موقع پر فیسٹیول کی فوکل پرسن روبینہ آصف نے میڈیا کو بتا یا کہ فٹ بال کے 12 روز ہ مقابلے ہو ں گے جس میں 24 ٹیمیں۔

اور 400 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو مختلف انعامات دیئے جائیں گے۔ 18 اچھے معیار کے شوز دیئے جائیں گے۔ونرٹرافی اور رنر ٹرافی بھی دی جائے گی۔باکسنگ کے تین روزہ مقابلے منعقد ہوں گے ۔ جن میں 80 کھلاڑیوں پر مشتمل 13 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ کھلاڑیوں کو باکسنگ کٹ اور جیتنے والوں کو ٹرافیاں دی جائیں گی۔سائیکلنگ مقابلوں میں 80 سائکلسٹس حصہ لیں گے۔

اور ایک روزہ ایونٹ ہو گا۔ اس میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو ٹریک سوٹس اور پہلے تین کامیاب سائکلسٹس کو اسپورٹس بائیسکل بطور انعام دی جائیں گی۔گدھا گاڑی ریس میں 25 کھلاڑی حصہ لیں گے یہ بھی ایک روزہ مقابلہ ہو گا۔جس میں تمام کھلاڑیوں کو ٹریک سوٹس دیئے جائیں گے اور ریس میں پہلا انعام جیتنے والے کو کارٹ انعام کے طور پر دی جائے گی۔

کمشنر نے کہا کہ لیاری کراچی کاسب سے قدیم علاقہ ہے۔ لیاری کے لوگ پر امن اور کھیلوں کے دلدادہ ہیں۔ فٹ بال ، باکسنگ، سائیکلنگ اور ڈنکی کارٹ ان کے پسندیدہ کھیل ہیں۔ اور لیاری میں بہت مقبو ل ہیں۔کھلاڑیوں کے حوالہ سے لیاری مردم خیز علا قہ تصور کیا جا تا ہے۔۔ فٹ بال اور باکسنگ کے ذریعے لیاری کے لوگ دنیا بھر میں پہچانے جا تے ہیں۔ اور لیاری کے کھلاڑیو ں کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے۔ لیاری نے کئی عظیم فٹ بال کے کھلاڑی اور عالمی مقابلوں میں حصہ لینے والے باکسرز پیدا ہوئے ۔ جن کی وجہ سے پاکستان کا نام پہچانا گیا امید ہے آئی ایم کراچی ۔کمشنر کراچی پیس اینڈ اسپورٹس فیسٹیول کے ذریعے کھیلوں کو اور کھیلوں کے ذریعے امن کوفروغ حا صل ہو گا۔

وقت اشاعت : 15/12/2014 - 20:29:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :