پاکستانی ہائی کمیشن دہلی میں قومی ہاکی ٹیم کے اعزا میں عصرانے کا اہتمام کیا گیا

پیر 15 دسمبر 2014 20:37

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) چیمپئنز ٹرافی میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم (آج) منگل کی دوپہر براستہ واہگہ بارڈرلاہور پہنچے گی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے قومی ٹیم عصرانہ دیا جائیگاپاکستان ہاکی ٹیم بھوبینشور سے دہلی پہنچ گئی جہاں وہ رات قیام کے بعد بذریعہ بس واپسی کا سفر شروع کرے گی،دس گھنٹے کی مسافت طے کر کے ٹیم (آج) منگل کی دوپہر 12بجے واہگہ بارڈر سے لاہور پہنچے گی، قومی ٹیم کے اعزاز میں دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا بھارت میں کھیلے گئے چیمپینز ٹرافی ٹورنا منٹ میں پاکستان نے سولہ سال بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، جہاں وہ جرمنی سے ہونے والا گولڈ میڈل کا میچ تو نہ جیت سکی البتہ سیمی فائنل میں بھارت کو ان کی سرزمین پر شکست دیکر گرین شرٹس نے عوام کے دل ضرورجیت لئے۔

وقت اشاعت : 15/12/2014 - 20:37:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :