بنگلہ دیش اورزمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ ( کل) کھیلا جائے گا

جمعرات 2 مئی 2024 18:38

چٹوگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2024ء) بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ( کل) بروز جمعہ کو ظہور احمد چودھری سٹیڈیم، چٹگرام میں کھیلا جائے گا۔ زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نجم الحسین شانتو کی زیر قیادت میزبان ٹیم میدان میں اترے گی۔سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں تنزید حسن ،توحید ہردوئی،عفیف حسین ،مہدی حسن ، محمود اللہ، محمد سیف الدین،جیکر علی ،لٹن داس ،پرویز حسین ایمون ،رشاد حسین ، شرف الاسلام، تنویر اسلام،تنظیم حسن ثاقب اور تسکین احمدشامل ہیں۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی ٹیم کی قیادت سکندر رضا کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فراز اکرم، برائن بینیٹ، ریان برل، جوناتھن کیمبل، کریگ ارون، جویلورڈ گمبی، لیوک جونگوے، کلائیو مداندے، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکڈزا، بلیسنگ مزاربانی، آئنزلے نڈلوو، ریچارڈن اور ولیم ندالووشامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 5مئی ، تیسرا میچ 7مئی ، چوتھا میچ 10مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 12مئی کو کھیلا جائے گا ، سیریز کے پہلے تین میچز ظہور احمد چودھری سٹیڈیم، چٹگرام میں جبکہ آخری دو میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 02/05/2024 - 18:38:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :