عثمان خواجہ زخمی ہوکر طویل عرصے کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے

جمعرات 18 دسمبر 2014 15:49

عثمان خواجہ زخمی ہوکر طویل عرصے کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے

سڈنی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء ) آسٹریلیا کے بیٹسمین عثمان خواجہ گھٹنے کی انجری کے باعث سیزن کے تمام مقابلوں سے باہر ہوگئے۔ عثمان خواجہ بگ بیش میں سڈنی تھنڈرز نمائندگی کررہے تھے لیکن وہ سیزن کے آغاز سے قبل ہی ٹریننگ کے دوران زخمی ہوکر باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

عثمان خواجہ انگلینڈ کے خلاف ایشنر سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔ سڈنی تھنڈرز کے جنرل منیجر نک کمنز کا کہناہے کہ عثمان کے زخمی ہونے سے بہت نقصان پہنچاہے۔ان کا کہناتھا کہ عثمان سڈنی تھنڈر کا حصہ رہیں گے اور ٹیم کی مدد کرتے رہیں گے۔ عثمان نے گزشتہ ایشنر سیریز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔ عثمان نے اب تک آسٹریلیا کی جانب سے 9ٹیسٹ اور 3ون ڈے کھیل چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/12/2014 - 15:49:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :