’نکاح کا سُن کر کس کا دل ٹوٹا‘؟ شاہنواز داہانی سمیت ساتھی کرکٹرز کی شاداب کو دلچسپ انداز میں مبارکباد

’لگتا ہے میرا شادی والا قدم پسند آگیا‘: حارث رئوف، ’آخر کار میرے دوست کا نکاح ہوگیا، میں آپ کیلئے بہت خوش ہوں شاداب، اللہ زندگی کے اس نئے سبق کیلئے آپکو ڈھیروں خوشیاں نصیب کرے‘: حسن علی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 24 جنوری 2023 12:22

’نکاح کا سُن کر کس کا دل ٹوٹا‘؟ شاہنواز داہانی سمیت ساتھی کرکٹرز کی شاداب کو دلچسپ انداز میں مبارکباد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2023ء ) قومی آل راؤنڈر شاداب خان کے نکاح پر ساتھی کرکٹرز نے دلچسپ انداز میں انہیں مبارکباد دی ہے۔ گزشتہ شب شاداب نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں جس کے بعد ان کے مداحوں سمیت معروف شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہویا۔ فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ٹوئٹر پر شاداب کو نکاح کی مبارک دیتے ہوئے دعا دی اور ساتھ ہی لکھا کہ 'شاداب کے نکاح کا سن کر جس جس کا دل ٹوٹا ہے، میں ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں'۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے بھی شاداب کو دلچسپ انداز میں مبراکباد دی اور لکھا کہ ’یہ بندہ آج سے صرف بھائی نہیں بلکہ دلہا میاں بھی ہے، کلب میں خوش آمدید بھائی جان‘۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی انسٹا سٹوری میں لکھا کہ ’لگتا ہے میرا شادی والا قدم پسند آگیا، ساتھ ہی انہوں نے شاداب کو مبارکباد بھی دی۔

قومی آل راؤنڈر کے بہترین دوست حسن علی نے بھی شاداب کے لیے لکھا کہ ’آخر کار میرے دوست کا نکاح ہوگیا، میں آپ کے لیے بہت خوش ہوں شاداب، اللہ پاک زندگی کے اس نئے سبق کے لیے آپ کو ڈھیروں خوشیاں نصیب کرے‘۔
آل راؤنڈر فہیم اشرف نے لکھا کہ 'چوہدری صاحب بہت بہت مبارک، اللہ پاک خوش رکھے'۔
وقت اشاعت : 24/01/2023 - 12:22:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :