جرمنی نے تیسری بار ہاکی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا

اتوار 29 جنوری 2023 21:10

بھوبنیشور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2023ء) جرمنی نے تیسری بار ہاکی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا ، میگا ایونٹ کے فائنل میں جرمنی نے دفاعی چیمپیئن بیلجئیم کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی ، گزشتہ روز کلنگا سٹیڈیم، بھوبنیشور میں کھیلے گئے عالمی کپ کے فائنل میں جرمنی نے بیلجئیم کے خلاف اعصاب شکن مقابلے کے بعد پینلٹی شوٹ آؤٹ پر 4-5 سے کامیابی حاصل کی ، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر رہا ، جرمنی کو چوتھے اور آخری کوارٹر میں 2-3 کی برتری حاصل تھی تاہم آخری لمحات میں بیلجیئم کے بون ٹام نے پینلٹی کارنر پر گول کر کے میچ برابر کر دیا ، میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے پینلٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا جس میں جرمنی نے بیلجئیم کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا کر تیسری بار عالمی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، جرمنی نے آخری بار 2006 میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیتا تھا ، اس سے قبل کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں نیدرلینڈز نے آسٹریلیا کو 1-3 شکست دی ۔

وقت اشاعت : 29/01/2023 - 21:10:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :