بلیو ٹک کھونے کے بعد انگلش فاسٹ بولر ٹام کیرن کا ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان

’’ابھی دیکھا کہ میرا بلیو ٹِک ختم ہوگیا ، کیا یہ ایلون مسک کے 7 ڈالر والی پالیسی کی وجہ سے ہوا ؟، اب بھی ٹوئٹر سے نفرت کرتا ہوں، شاید کبھی واپس نہ آئوں، ایک دوسرے کے ساتھ رحم دلی سے پیش آئیں، چلتا ہوں، بائے‘: ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 30 جنوری 2023 13:25

بلیو ٹک کھونے کے بعد انگلش فاسٹ بولر ٹام کیرن کا ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 جنوری 2023ء ) انگلینڈ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹام کیرن نے آخری ٹوئٹ کر کے ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹام کرن نے بلیو ٹک سے محرومی کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اتوار کے روز آل راؤنڈر اور انگلینڈ کی 2019ء ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن ٹام کیرن نے تصدیق کی ہے کہ وہ بلیو ٹک کھونے کے بعد مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر استعمال نہیں کریں گے۔

ٹام کرن سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غیر فعال تھے کیوں کہ انھوں نے تقریباً ایک سال بعد اپنا پہلا ٹویٹ کیا، ٹوئٹر پر لاگ ان ہونے کے بعد انھوں نے دیکھا کہ ان کے اکاؤنٹ سے بلیو ٹک ہٹا دیا گیا ہے، جس پر انھوں نے رد عمل ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

ٹام کیرن اپنی ٹویٹ میں لکھا ’’ہاہا، ابھی دیکھا کہ میرا بلیو ٹِک ختم ہو گیا ہے، یہ کوئی اہم چیز نہیں ہے، لیکن کیا یہ ایلون مسک کے 7 ڈالر والی پالیسی کی وجہ سے ہوا ہے؟ ہاہا یہ مزاحیہ بات ہے۔

‘‘ ٹام کرن نے لکھا کہ وہ ابھی بھی ٹوئٹر سے نفرت کرتے ہیں، اور شاید وہ یہاں کبھی واپس نہ آئیں، انھوں نے لکھا کہ ’’ایک دوسرے کے ساتھ رحم دلی سے پیش آئیں، چلتا ہوں، بائے۔‘‘
واضح رہے کہ جنوبی افریقی نژاد انگلش کھلاڑی ٹام کرن زمبابوے کے سابق کرکٹر کیون کیرن کے بیٹے اور انگلینڈ کے اسٹار بولر سیم کیرن کے بھائی ہیں۔ ٹام کرن کو ٹوئٹر پر 66 ہزار افراد فالو کر رہے ہیں اور خود انھوں نے 225 اکاؤنٹس کو فالو کیا ہوا ہے۔
وقت اشاعت : 30/01/2023 - 13:25:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :